Alkaram photo studio & mobile mart

Alkaram photo studio & mobile mart Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Alkaram photo studio & mobile mart, Sialkot.

13/02/2024
26/02/2023

عمران خان بھی حد کرتا ہے انڈیا کے شہر 'لاہور' میں چھپ کر بیٹھا ہے جبکہ
نواز شریف پاکستان کے ضلع 'لندن' میں پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہا ہے 😂😂

لاہور قلندرز نے گزشتہ سیزن کی بدترین پرفارمنس سے کچھ نہیں سیکھا۔۔۔آج قلندرز کے پاس سات باولنگ آپشنز جس کی وجہ سے انہوں ن...
11/02/2017

لاہور قلندرز نے گزشتہ سیزن کی بدترین پرفارمنس سے کچھ نہیں سیکھا۔۔۔آج قلندرز کے پاس سات باولنگ آپشنز جس کی وجہ سے انہوں نے مخالف ٹیم کو نسبتاً کم سکور پر قابو تو کر لیا لیکن مڈل آرڈر میں کوئی مستند بیٹسمین نہ ہونے کی وجہ سے خود بھی معمولی ہدف کے تعاقب میں بھی ڈھیر ہوگئے۔۔۔۔قلندرز کی ٹیم میں آل راونڈرز کی تعداد زیادہ ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ کرکٹ میں آل راونڈرز کسی دن بہترین کارکردگی دے سکتا ہے لیکن میچز جیتنے کے لیے مستند باولرز اور بیٹسمین کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔برینڈن میکیولم میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ہے اور بلاشبہ بہترین کپتان ہے لیکن اگر ٹیم سلیکشن اور منیجمنٹ کے لیے منصوبہ بندی نہ کی گئی تو لاہور قلندرز کی پہلی پرواز سے وطن واپسی یقینی ہے۔۔۔۔۔!!

23/10/2016

( کل اور آج)

ذرا غور سے پڑهیں

کل لوگ صبح نماز کیلئے اٹهتے تهے
آج آفس💺 کیلئے

کل لوگ صبح قران📖 پڑهتے تهے
آج sms📱

کل لوگ دین کیلئے محنت کرتے تهے
آج دولت💸 کیلئے

کل لوگ عبادت میں مصروف رہتے تهے
آج وٹس اپ📲 اور فیس بک💻 میں

انسان لباس بدلتا ہے👗👚👔
رشتے بدلتا ہے
دوست 👬بدلتا ہے
پهر بهی پرشان رہتا ہے ....
کیوں
کیونکه وه خود کو نہیں بدلتا

اگر ہم دن میں 5 وقت نماز ہڑهنے کی عادت بنا لیں
صرف یه سوچ کر که
کیا پته یه اذان ہم آخری بار سن رہے ہوں
کیا پته ہمارا رب ہمیں آخری بار پکار رہا ہو

بےشک الله تعالی اس وقت تک بندے کی توبه قبول کرتا رہتا ہے
جب تک موت کی کیفیت طاری نہ ہو جائے

اس میسج کو Delete کرنے سے پہلے کسی ایک کو ضرور بهیج دیں plz
مگر کل نہیں آج-

الله فرماتا ہے که جو لوگ میرے کام میں لگتے ہیں
میں ان کے کام میں لگ جاتا ہوں

18/10/2016
28/02/2016

upset feelings... yesterday pakistan loss cricket match against india

ڈاکٹر عبدالقدیر خان 79 برس کے ہوگئے، آج سالگرہ ہےایٹم بم کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کی 79ویں سالگرہ آج بد...
01/04/2015

ڈاکٹر عبدالقدیر خان 79 برس کے ہوگئے، آج سالگرہ ہے
ایٹم بم کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کی 79ویں سالگرہ آج بدھ یکم اپریل کو بھر پور طریقہ سے منائی جارہی ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خاں یکم اپریل1936ء کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے۔ نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خاں نے پاکستان کو ایٹم بم کا تحفہ دیکر دنیا بھر میں ناقابل تسخیر بنا دیا ان کی خدمات کے صلہ میں 14اگست1989ء اور23مارچ 1999ء کو انہیں نشان امتیاز سے نوازا گیا ۔ ان کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کر کے سالگرہ کیک کاٹے جائیں گے۔

01/04/2015

کئی سال پہلے ہمارے آفس میں کوئی ایک پمفلٹ گراگیا جس پر مختلف کھانوں کی ڈشوں کے نام لکھے تھے اور دام بہت مناسب تھے۔ اس سے بھی اچھی چیز یہ تھی کہ اس پر لکھا تھا گھر کے پکے کھانے، یعنی وہ روایتی بازاری کھانوں کی طرح خراب آئل یا تیز مصالحوں سے نہیں بنے تھے۔
ہم نے اگلے دن ٹرائی کرنے کا فیصلہ کیا۔ جب پمفلٹ پر دیئے نمبر پر کال کی تو آگے سے ایک خاتون نے اٹھایا۔ ہم نے جب پمفلٹ کا حوالہ دیا تو اس خاتون نے تصدیق کی کہ یہ انہی کا نیا نیا کاروبار ھے۔ ہم نے فون پر اپنا آرڈر نوٹ کروادیا۔ ٹھیک آدھے گھنٹے بعد ایک شخص آیا اور ہمارا آرڈر ڈیلیور کرگیا۔
جب ہم نے کھانا کھایا تو وہ واقعی گھر کے انداز میں پکا ہوا تھا اور ساتھ روٹیاں بھی تندور کی بجائے توے پر پکی ہوئی تھیں۔ اس دن کے بعد ہم اس آنٹی کے پکے گاہک بن گئے۔
جس علاقے میں ہمارا آفس واقع تھا وہاں بہت سے دوسرے دفاتر اور مارکیٹ بھی تھی۔ آہستہ آہستہ بہت سے دفاتر نے اس آنٹی سے کھانا منگوانا شروع کردیا۔ ایک دفعہ لنچ کے وقت جب میں نے آرڈر پلیس کرنے کیلئے کال کی تو آنٹی نے بتایا کہ اس وقت ڈیمانڈ اتنی زیادہ ہوچکی ھے کہ ان سے تمام آرڈرز پورے کرنا مشکل ہوچکا ھے۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے ملازم لڑکیاں بھی رکھ لی ہیں، کچن کی استعداد بھی بڑھا دی ھے لیکن پھر بھی آرڈر پورے کرنا مشکل ہورہا ھے۔
چونکہ ہم ان کے ابتدائی کسٹمرز میں سے تھے اس لئے وہ ہمیں ترجیحی بنیادوں پر ڈیل کرتی تھیں۔
یہ ایک چھوٹا سا واقعہ ھے کہ اگر کوئی کام کرنا چاھے تو اس کیلئے مواقع ہی مواقع ہیں۔ ہمارے ملک کی آبادی کا 52 فیصد طبقہ خواتین پر مشتمل ھے جن کی اکثریت گھروں میں رہتی ہے۔ اگر وہ گھر کے اندر رہتے ہوئے بھی کام کاج کے مواقع ڈھونڈنا شروع کریں تو کوئی نہ کوئی کام کر ہی سکتی ہیں۔
دور کیوں جائیں، کچن کی ہی مثال لے لیں۔ اور ضروری نہیں کہ یہ کام صرف خواتین ہی کریں۔ مرد حضرات بھی اپنے گھر میں یا کسی چھوٹی سے دکان میں گھر کے کھانے پکانے کا کام شروع کرسکتے ہیں اور کسی بڑی مارکیٹ میں اپنے کسٹمرز بنا کر اپنا کاروبار چمکا سکتے ہیں۔
یہ کام بھی زیادہ سے زیادہ 10 ہزار میں شروع کیا جاسکتا ھے۔ شرط ایمانداری اور اخلاص ھے۔ اگر ان چیزوں پر عمل پیرا رہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ اللہ کاروبار میں برکت نہ ڈالے اور چند مہینوں کے اندر اندر آپ اچھی خاصی ماہانہ آمدن حاصل کرنا شروع ہوجائیں گے۔
حکومت اور سیاستدانوں کی طرف دیکھنا بند کریں۔ خود سے کوئی کام کاج شروع کریں چاھے وہ کتنا ہی چھوٹا کیوں نہ ہو۔ محنت اور لگن کسی بھی چھوٹے کام کو اونچا کرسکتی ھے۔ بقلم خود

29/03/2015

انوشکا شرما۔ ویرات کوہلی کا 1 رن دیکھنے بمبئی سے سڈنی چلی گئی۔
اگر وہ سڈنی کی بجائے کراچی آجاتی،
تو پیسے بھی بچ جاتے،
آفریدی کا چھکا بھی دیکھ لیتی،
سرفراز سے ملاقات بھی ہوجاتی اور
پاکستانیوں کو بھی مل جاتا
موقع موقع ۔ ۔ ۔ موقع موقع ۔ ۔ ۔بقلم خود

27/03/2015

پاکستان اور آسٹریلیا کا کوارٹر فائنل آسٹریلیا نے جیت لیا تھا لیکن اس جیت کے اگلے کئی گھنٹوں تک آسٹریلوی کھلاڑیوں کے کانوں سے دھواں نکلتا رہا تھا۔
ان کے ایک آفیشل نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اگر پاکستان کیچ ڈراپ نہ کرتا تو شاید وہ باہر ہوچکے ہوتے۔ یہی وجہ تھی کہ پاکستان ہارنے کے بعد بھی دنیا کی داد سمیٹتا رہا۔ لارا سے لے کر مارٹن کرو، ہر کوئی ہمارے باؤلنگ اٹیک کی تعریف کررہا تھا اور اس شکست کو بیڈ لک کہہ رہا تھا۔
انڈیا کا آسٹریلیا سے سیمی فائنل تھا اور پورے میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے کانوں سے دھواں نکلتا رہا اور میچ ہارنے کے بعد بھارتی تماشائیوں کے ہر سوراخ سے دھواں نکل رہا ھے۔
موقع موقع!!! بقلم خود

Address

Sialkot
51310

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 21:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alkaram photo studio & mobile mart posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share