09/07/2026
عوامی اتحاد کمیٹی کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد
جناب ریاض خان صاحب (آنر وزیر ٹاؤن)، چوہدری حبیب نمبردار صاحب اور مولانا ضیاء اللہ دیشانی صاحب کی سرپرستی میں عوامی اتحاد کمیٹی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس وزیر ٹاؤن کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ماما نور صاحب، وزیر صاحب، شہباز صاحب، راجہ نعمان اقبال صاحب، جمشید صاحب، شہزاد صاحب، ملک دانش امریز صاحب، بھائی ہلال صاحب، افتخار شاہ صاحب، تصدق حسین صاحب، پروفیسر عادل عباس صاحب سمیت علاقے کے معززین، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیر ٹاؤن کو درپیش اہم عوامی مسائل، خصوصاً پانی، بجلی، گیس، نکاسیٔ آب، صحت اور تعلیم کے معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور ان کے مؤثر اور دیرپا حل کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق کیا گیا۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیر ٹاؤن کے عوام کے حقوق کے تحفظ اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے باہمی اتحاد، مشاورت اور عملی اقدامات کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا۔
اجلاس کے اختتام پر وزیر ٹاؤن کے باسیوں نے عوامی اتحاد کمیٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، کمیٹی کی عوامی خدمت کے جذبے اور کاوشوں کو سراہا، اور اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی اتحاد اور مسلسل جدوجہد سے علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔
عوامی اتحاد کمیٹی
“اتحاد، خدمت اور عوامی فلاح ہمارا عزم”