31/05/2026
گرمیوں میں موبائل فون گرم ہونا ایک عام سی بات ہے لیکن اسکا حل کیا ہے ؟
لوگ گیلا کپڑا لپیٹ کر موبائل چارج پر لگا لیتے ہیں یا کچھ دیر فریزر میں رکھ کر استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں یاد رکھیں یہ دونوں طریقے محفوظ نہیں ہیں ہر موبائل واٹر پیک نہیں ہوتا اسلیے جو احتیاط میں آپکو بتا رہا ہوں یہ کریں انشاء اللہ آپکا موبائل گرم نہیں ہوگا۔
ڈائریکٹ دھوپ میں موبائل استعمال نہ کریں چاہے آپ نان اے اسی گاڑی یا بائک پر کیوں نہ ہوں موبائل کے استعمال کو کم سے کم رکھیں ۔
دوپہر کو موبائل چارج پر نہ لگائیں موبائل کو صبح سویرے چارج کرلیں دوپہر کو موبائل چارج سلو ہوگا اور ٹمپریچر بڑھا دے گا۔
گیمز یا ہیوی ایپس کے استعمال کے دوران چارج پر نا لگائیں۔
اوریجنل چارجر استعمال کریں۔
چارج کرتے وقت موٹا کور اتار دیں تاکہ حرارت باہر نکل سکے۔
موبائل کو بستر، تکیے یا کپڑوں پر رکھ کر چارج نہ کریں۔
گاڑی کے ڈیش بورڈ یا بند گرم جگہ میں موبائل نہ چھوڑیں۔
ہاٹ سپاٹ بند رکھیں۔
زیادہ گرم ہونے پر موبائل کچھ دیر بند یا لاک کر کے ٹھنڈی جگہ رکھ دیں۔
موبائل کو فریج یا فریزر میں نہ رکھیں، اس سے نمی پیدا ہو کر سرکٹ میں نقصان ہو سکتا ہے۔
موبائل دوران چارجنگ ہر گز استعمال نہ کریں سوائے کال سننے کے۔