29/03/2024
اگر آپ نے کچھ سیکھنے اور آ گے بڑھنے کا ارداہ کیا ہے تو سب سے پہلے اپنی پرو فائل پر اپنے دیوتا سمان سیاستدان یا فیورٹ کھلاڑیوں کی ڈسپلے تصویر کو چینج کر کے اپنی تصویر لگائیں کیونکہ یہ پروفائل آپ کی شناخت ہے اسے اپنی سیاسی وابستگی کو ڈسپلے کرنے کے لیے استعمال نہ کریں.
اگر آپ نے اپنا چھ گز لمبا نام لکھا ہوا ہے جس میں آپ کی ذات پات، قبیلہ، گوٹ، گاؤں وغیرہ کا نام بھی شامل ہے تو اسے بدل کر جو آپ کا اصل نام ہے وہ لکھیں کیونکہ وہی آپ کی شناخت ہے.
آج اپنے آپ سے وعدہ کریں کہ آپ وقت کی پابندی کریں گے چاہے لوگ آپ کو پاگل ہی کیوں نہ سمجھیں.
صبح اٹھ کر ادھ کھلی آ نکھوں سے اپنا سٹیٹس، لائکس یا ماشااللہ کے کمنٹس چیک کرنے کی بجائے نہا کر فریش ہوں اورصبح کی سیر کو اپنا معمول بنائیں خواہ وہ ایک کلو میٹر ہی کیوں نہ ہو.
مذہب و مسلک کے نام پر لوگوں کو کافر، واجب القتل یا مرتد قرار دینے کی بجائے کوشش کریں کہ اس مذہب کی تعلیمات پر کم از کم دس فیصد ہی عمل کر لیں
باہر کھانے کے بجائے گھر کا صحت بخش کھانا کھائیں۔
واٹس ایپ گروپوں میں پیسے لگا کر لٹنے کی بجائے کوئی نہ کوئی ہنر سیکھیں (ویڈیو اڈیٹنگ، ایس ای او، گرافکس ڈائزین وغیرہ) اور اپنی انگلش کو بہتر کریں اگر آپ واقعی آن لائن کام کر کے پیسے کمانا چاہتے ہیں
ان سب باتوں میں کوئی ایک بھی ایسی نہیں جو آپ کی دسترس میں نہ ہو. اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ ان چھوٹی چھوٹی باتوں سے میں کامیاب کیسے ہوں گا تو آپ دو ہفتے اسے ایک سزا سمجھ کر ہی کر لیں اور اگر آپ نے اپنے اند ر ایک مثبت تبدیلی محسوس نہ کی تو آپ کو پورا اختیار ہے اپنے دو ہفتے ضائع ہونے غم میں مجھے ان فا لو کر کے دوبارہ اپنی پہلے والی زندگی میں مصروف ہو جائیں۔