Arabic center

Arabic center Learn Arabic in easy way

12/12/2018

سیعقد مرکز الدراسات العربية في 24ديسمبر الساعة الواحدةظهرا حفلا سنوياً بمناسبة اليوم العالمي للغة العربية في كليةIBLبإسلام آباد.

18/03/2018

CoMING SOON.........................

Arabic for kids
العربية للأطفال

If you want to teach your child Arabic, contact us.

Thanks:
Admen : Arabic center

02/10/2017

گلوبلائزیشن کی وجہ سے جہاں اور بہت سے مسائل پیدا ہوئے وہاں ایک اہم مسئلہ ماہرین لسانیات کے مابین بھی کئی سالوں سے زیر بحث رہا ہے اور وہ یہ کہ ایک بستی کی شکل اختیار کر جانے والی دنیا کا آپس میں کمیونیکیشن کا ذریعہ کیا ہو؟ کیا کوئی ایک زبان ایسی ہے جسے دنیا کی تمام قومیں سیکھ سکتی ہوں اور اسے اختیار

19/12/2016

عربی صرف مشرق وسطی میں ہی بولی یاسمجھی جانے والی زبان نہیں ہے بلکہ اسلام جیسے آفاقی مذہب اور اللہ کی آخری الہامی کتاب کی زبان ہونے کی وجہ سے عالمی زبان کی حیثیت رکھتی ہے،یہی وج...

03/09/2016

اچھا ترجمہ کیسے کریں؟

( بنگلور میں 16_17 اگست 2014 کو جماعت اسلامی ہند، حلقہ کرناٹک کے زیر اہتمام رائٹرس کے ایک تربیتی پروگرام میں ایک تقریر کے بنیادی نکات)

٭ ترجمہ کی اہمیت

ترجمہ کی اہمیت اس سے واضح ہے کہ اس سے:
1۔ ایک زبان اور تہذیب کادوسری زبانوں اور تہذیبوں سے تعارف ہوتا ہے۔
2 ۔ ایک قوم کے علمی ذخیرے سے دوسری قومیں آگاہ ہوتی ہیں۔
3 ۔ ایک انسانی گروہ کے تجربات سے دوسرے گروہوں کو فائدہ ہوتا ہے۔

٭ ترجمہ کی اقسام:

1۔ لفظی ترجمہ
2 ۔ آزاد ترجمہ
3 ۔ لفظی اور آزاد کے بین بین ترجمہ
4 ۔ تشریحی ترجمہ
5 ۔ ملخّص ترجمہ
ترجمہ کی تیسری قسم پسندیدہ سمجھی جاتی ہے۔

٭ مترجم کے پاس درج ذیل چیزیں فراہم رہنی چاہییں:

1۔ لغات(Dictionaries )
2 ۔ معجم اصطلاحات
3۔ معجم امثال و محاورات
4۔ معجم مترادفات و اضداد
5۔ مخصوص موضوعات کی معاجم: فقہ، معاشیات،طب ،سائنس ،ٹیکنالوجی
6_انسائیکلوپیڈیاز
7_ کمپیوٹر

٭ ترجمے کے مراحل:

1۔ سب سے پہلے مترجم پورےText کا سرسری مطالعہ کرلے، تاکہ اسے موضوع کا فہم حاصل ہو جائے۔

2 ۔ پھر پورے Text کا ٹھہر ٹھہر کر مطالعہ کرے۔

3 ۔ اس کے بعد مشکل الفاظ و معانی کو حل کرے۔

4 ۔ پھر Text کو سامنے رکھ کر ترجمہ کرے۔

5 ۔ ترجمہ مکمل کرنے کے بعدText کو سامنے رکھے بغیر عبارت کو درست کرے اورروانی پیدا کرنے کی کوشش کرے۔

6 ۔ آخر میں پھر ترجمہ پر نظر ثانی کرے اور املا، قواعد اور اسلوب کی غلطیوں کو درست کرے۔

٭ ترجمے کے اصول:

1_ اصل عبارت ہر وقت مترجم کے پیش نظر رہنی چاہیے۔وہ بہ ہر صورت متن کا پابندر ہے۔

2 ۔ مترجم کو اصل عبارت میں اپنی جانب سے حذف، اضافہ یا ترمیم کا کوئی حق حاصل نہیں۔

3 ۔ ترجمہ میں سہولت کے لیے متن کا آگے پیچھے کرنا مناسب نہیں۔

4 ۔ جملے پیچیدہ اور طویل ہوں تو ترجمے میںانھیں چھوٹے جملوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

5 _ اصطلاحات کا ترجمہ جوں کا توں ممکن نہ ہو تو قریب ترین مفہوم میں کیا جائے اور بہتر ہے کہ الگ سے ان کی فہرست دے دی جائے۔

6 ۔ محاورات اور امثال کا ترجمہ دوسری زبان کے محاورات و امثال سے ہو جائے تو بہتر ہے، ورنہ انھیں سادہ الفاظ میں بیان کر دینا چاہیے۔

7 ۔ مترجم حسبِ ضرورت لغت سے ضرور مدد لے۔حافظہ پرکلّی بھروسہ مناسب نہیں۔

8 ۔ ترجمہ میں اصل کام خیالات کی صحیح ترسیل ہے، البتہ اسلوب رواں، شستہ اور جاذب ہو تو بہتر ہے۔

٭ اچھے مترجم کی بنیادی خصوصیات:

1۔ جسTextکا وہ ترجمہ کر رہا ہے، اس کے موضوع سے اچھی طرح واقف ہو۔

2 ۔ اصل زبان پر اچھی قدرت ہو۔

3 ۔ جس زبان میں ترجمہ کر رہا ہو، اس سے گہری واقفیت ہو۔

4 ۔ افکار کو امانت داری کے ساتھ بغیر اختصار و حذف کے منتقل کرے۔

5 ۔ صبر:بسااوقات معانی کو حل کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔اس سے گھبراہٹ اور پریشانی کا شکار نہ ہو۔ جب تک کسی پیچیدگی کو حل نہ کر لے، چین سے نہ بیٹھے، چاہے جتنا وقت لگ جائے۔

16/03/2016

دینی مدارس کے طلباء کے لیے خوشخبری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اسپیشل انگلش لینگویج کورس برائے مدرسہ سٹوڈنٹس
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نمل یونیورسٹی اور اسلامی یونیورسٹی کے کوالیفائیڈ استاتذہ سے انگلش سیکھیے۔عربی انگریزی ترجمہ کی مشق کے ساتھ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راولپنڈی ،اسلام آباد اور گردو نواح کے مدارس کے طلباء کے لیے سنہری موقع
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

آپ دینی مدرسہ کے طالب علم ہیں اور عصر حاضر کی زبان انگلش سیکھنا چاھتے ہیں لیکن مدرسہ کے تعلیمی اوقات میں اس کے لیے وقت نہیں نکال پا رہے تواب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،عربی سینٹر کا شعبہ ترجمہ پیش کر رہا ہے آپ کے لیے خصوصی انگلش کورس اور وہ بھی چھٹی کے دن۔
آج ہی رجسٹریشن کروائیے۔
دورانیہ : دو ماہ
کلاسز کا آغاز 31 مارچ بروز جمعرات سے 27 مئی بروز جمعہ تک
اوقات: ہر جمعرات شام 7 بجے سے 9 بجے تک
اور ہر جمعہ سہ پہر 3 بجے سے 5 بجے تک
علماء کرام کی زیر نگرانی

ایک گھنٹہ انگلش بول چال کی مشق ہو گی اور دوسرے گھنٹے میں انگلش گرامر کے ساتھ انگلش عربی ترجمہ کی مشق بھی کروائی جائے گی

پتہ : منڈی موڑ پیرودھائی سے 5 منٹ کے فاصلے پر
اقراء روضۃ الاطفال سکول نزد جامع مسجد تقوی،بنگش کالونی پیر ودھائی راولپنڈی
براءے رابطہ: 03016080806

25/02/2016

Prepositions
good at جيد في break down ينهار - يتعطل
depend on يعتمد علي work with يعمل مع
attach to يربط في برفق مع ask for يطلب
mix with يختلط مع look out of ينظر من
a report on تقرير عن think about يفكر من
specialize in يتخصص في bring up يربي - ينشأ
care for يعتني ب ask about يستفسر عن
benefit from (v) / of(n) يستفيد من - فائدة interested in مهتم ب
decided to يقرر أن fall off ينفصل - يسقط
decide on يحدد / يستقر علي send into يرسل إلي
quality of جودة ال on holiday في إجازة

10/02/2016

مجموعة من الكتب الهامة في الأدب العربي وتاريخه - مكتبة خالدية

14/12/2015

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arabic center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share