SRTC Mobile Shop Assosiation Reg 8217 Saddar Cant Hyderabad Sindh

SRTC Mobile Shop Assosiation Reg 8217 Saddar Cant Hyderabad Sindh Mobile Phone New & Used Sale Purchased
Mobile Phone Tool, Parts, And Reparing
Mobile Phone Assesires

06/04/2025

*حماس مجاہدین کی کال پر کل دنیا بھر میں عام ہڑتال ہوگی۔* *کاروباری حضرات سے گزارش کل 7 اپریل کو ظالم نیتن یاہو امریکہ کا دورہ کرے گا۔* *اس موقع پر دنیا بھر میں طاقت کے اظہار اور فلسطینیوں کے لیے یکجہتی کی ضرورت ہے* 🇵🇸لہٰذا کل اپنے کاروبار بند رکھین شبیر احمد صدیقی صدر ایس آر ٹی سی موبائل مارکیٹ حیدرآباد🇵🇰🙏

سعودی عرب کی تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو نے لاہور میں پہلے فیول سٹیشن کا افتتاح کر دیا.
31/10/2024

سعودی عرب کی تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو نے لاہور میں پہلے فیول سٹیشن کا افتتاح کر دیا.

09/10/2024
ایران میں زائرین کی بس کو حادثہ 30 سے 35  زائرین کی شہادت کی اطلاع متعدد زخمی حادثہ کا شکار ہونے والی بس میں سوار زائرین...
21/08/2024

ایران میں زائرین کی بس کو حادثہ 30 سے 35 زائرین کی شہادت کی اطلاع متعدد زخمی حادثہ کا شکار ہونے والی بس میں سوار زائرین کی تصویریں😢

‏یہ خاتون دانش اقبال "گل احمد انرجی لمیٹڈ کے CEO" کی بیوی ہیں۔ اس نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر کراچی یونیورسٹی کی طالبہ آ...
20/08/2024

‏یہ خاتون دانش اقبال "گل احمد انرجی لمیٹڈ کے CEO" کی بیوی ہیں۔ اس نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر کراچی یونیورسٹی کی طالبہ آمنہ عارف اور اس کے والد پر گاڑی چڑھادی جو موقع پر چل بسے۔ مبینہ طور پر 3 دیگر افراد بھی اس میں جاں بحق ہوئے ہیں
اب یہ پولیس کے اے سی روم میں بیٹھی ہیں۔ کیونکہ اس کے شوہر کے پاس پیسہ ہے اور یہ کراچی میں سورس رکھتے ہیں اگر اس کی جگہ کوئی غریب ہوتا تو ابھی لاک اپ میں ہوتا۔ لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں طاقتور کیلئے الگ قانون ہے اور عام آدمی کیلئے الگ قانون ہے
اس لئے تلخ حقیقت یہی ہے کہ ہم روئیں پٹیں یا چیخیں یہ خاتون کچھ عرصے بعد وکٹری کا نشان بناتے ہوئے رہا ہوجائیں گی

کیا بنگلادش کے محمد یونس ٹائپ کا بندہ پاکستان میں ھے۔ آخر کون ہے یہ ڈاکٹر یونس ؟؟بنگلہ دیش کے نوجوانوں نے عبوری حکومت کے...
09/08/2024

کیا بنگلادش کے محمد یونس ٹائپ کا بندہ پاکستان میں ھے۔ آخر کون ہے یہ ڈاکٹر یونس ؟؟
بنگلہ دیش کے نوجوانوں نے عبوری حکومت کے لئے جس ایک شخص کا مطالبہ یا یوں کہیے شرط رکھی ہے اسی سے انکی وطن سے محبت ، ہوشمندی اور مستقبل سنوارنے کا عزم اور میرٹ کا انتخاب دیکھائی دے رہا ہے

ڈاکٹر محمد یونس بنگلادیش میں موجود گرامین بینک کے بانی ہیں جنہیں 2006ء مائیکرو فنانس بینک کے ذریعے لوگوں کو غربت سے نکالنے پر نوبیل انعام دیا گیا تھا۔

بات ہے 73-1972 کی ۔ جب چٹا گانگ یونیورسٹی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر محمد یونس نے غریب عوام خصوصاً خواتین کو خط غربت سے نکالنے کے لئے چھوٹے قرضوں ( مائیکرو فنانسنگ) کا ایک اچھوتا پروجیکٹ پیش کیا ۔ نام تھا گرامین بنک ، مطلب دیہاتی بنک ۔
محمد یونس اپنا پروجکٹ لئے ہر حکومتی دروازے تک گیا ، ہر بنک اور بنکار سے مدد مانگی لیکن کسی نے حامی نہ بھری ۔

تب محمد یونس نے فیصلہ کیا کہ وہ خود ہی کسی ایک گاؤں سے اس پروجیکٹ کا آغاز کرے گا ۔ اپنی جیب سے 800 ٹکہ اور دوستوں کی مدد سے 3 ہزار ٹکہ جمع کر کے 1974 میں گرامین بنک کی بنیاد رکھی ۔ جسکی نہ کوئی عمارت ، نہ ملازمین ۔ بس ایک قلم اور رجسٹر اور 3 ہزار ٹکہ۔
یونس نے چٹا گانگ کے ایک قریبی گاؤں سے آغازکیا ۔ 5 خواتین کو ایسے چھوٹے کاروبار کے لئے قرضہ دیا جن کے بارے خود خواتین نے فیصلہ کیا کہ وہ بہتر کر سکتی ہیں ۔ مثلآ

پٹ سن سے کپڑا بنانا
ٹوکری/ روٹی والے خوبصورت ڈبے بنانا
مرغی اور بطخ بانی اور انڈے کا کاروبار
کپڑوں کی سلائی اور ان پر کڑھائی
ڈیزائن والی چٹاٹی بنانا

قرضے پر سود بھی تھا ۔ جس نے سو ٹکہ لیا وہ ایک سو دس ٹکہ دے گا ۔ لیکن کاروبار شروع ہو جانے پر اور وہ بھی روزانہ کی بنیاد پر ۔ کم از کم ایک ٹکہ روزانہ ، یا جو آسانی سے دے سکو ۔۔
سائیکل پر ایک بنک آفیسر روزانہ ان خواتیں کے گھر جاتا اور نہ صرف ایک ٹکہ لے آتا ۔ بلکہ مال بیچنے میں ان کی مدد بھی کرتا ۔ قرض پر سود دراصل اسی سائیکل والے بنک آفیسر کی تنخواہ تھی ۔

جب اتنی رقم واپس ا جاتی کہ اگلے گھر کو قرضہ دیا جا سکے تو چھٹا گھر شامل ہو جاتا۔
اس طرح قرضے کے منتظر گھر بھی خیال رکھتے کہ پہلوں کے کاروبار کامیاب ہوں ۔ بروقت قرض واپس ملے تاکہ وہ بھی شامل ہو سکیں ۔
قرض کی شرائط بھی انوکھی تھیں

@ قرض لینے والا بچوں خصوصاً بچیوں کو سکول بھیجنے گا
@ چھوٹی عمر کے بچوں کی شادی نہیں کرے گا
@ شادی پر جہیز لینے یا دینے والوں کا قرضہ منسوخ کر دیا جائے گا
@ قرض لینے والا 10 درخت لگائے گا جس میں پھل دار درخت بھی شامل ہوں ۔
@ گھر ، رسوئی اور باتھ روم کی صفائی لازم ہو گی ۔ ہاتھ دھوئے بغیر کھانے نہیں کھائیں گے ۔ خواتیں ماہواری کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھیں گی ۔
@ عورت یا بچوں کو مار پیٹ کرنے والے مرد کو قرضہ نہیں ملے گا

محظ دو سال کے بعد اس گاؤں میں آئی معاشی خوشحالی کی شہرت پھیلنے لگے ۔ مزید چند سالوں میں گرامین بنک درجنوں دیہاتوں میں پہنچ چکا تھا ۔ میڈیا پر چرچے ہونے لگے تو حکومت بھی متوجہ ہوئی ۔
1984 میں حکومت نے گرامین بنک کو ریگولر بنک کا سٹیٹس دے دیا ۔
بین الاقوامی شہرت ملی تو بڑھے ادارے دیکھنے پہنچ گئے ۔ ورلڈ بنک نے اس ماڈل کو گود لے لیا اور 64'ممالک میں اس ماڈل کو نافد کرنے کے پلان پر عمل شروع کیا ۔

اسی گرامین بنک سے مستفید خواتیں نے بنگہ دیش کی صنعتی ترقی میں اہم ریسورس کا کردار ادا کرتے ہوئے صنعتی انقلاب کی داغ بیل ڈالی ۔
آج دنیا کی تقریباً ہر بڑی یونیورسٹی میں گرامین بنک کو بطور کیس سٹڈی پڑھایا جاتا ہے ۔
2006 میں پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کو مائیکرو فنانسنگ کے ایسے شاندار ماڈل پر نوبل انعام سے نوازا کیا ۔

ڈاکٹر یونس صرف گرامین بنک تک نہیں رکے ۔ انہیں نے لگ بھگ 50 مزید ادارے اور صنعتیں بنگلہ دیش کا معاشی ستون بنائے ۔
کیونکہ ڈاکٹر محمد یونس شیخ حسینہ کی پالیسیوں سے اختلاف رکھتے تھے تو شیخ حسینہ نے ڈاکٹر یونس کو بھی نہ بخشا ۔ ان کے خلاف کیس بنائے گئے ۔ ہراساں کیا گیا ۔ جس پر ڈاکٹر یونس ملک چھوڑ گئے ۔

آج بنگلہ دیش میں گرامین بنک کی 2656 برانچیں ہیں اور یہی ڈاکٹر محمد یونس آج کے بنگلہ دیشی یوتھ کی پہلی ترجیح ہے۔
منقول

Address

Hyderabad Lines

Opening Hours

Monday 12:00 - 23:00
Tuesday 12:00 - 23:00
Wednesday 12:00 - 23:00
Thursday 12:00 - 23:00
Saturday 12:00 - 23:00
Sunday 12:00 - 23:00

Telephone

+92 333 2788990

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SRTC Mobile Shop Assosiation Reg 8217 Saddar Cant Hyderabad Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SRTC Mobile Shop Assosiation Reg 8217 Saddar Cant Hyderabad Sindh:

Share