09/06/2022
کامونکی بی جے پی ترجمان کی طرف سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف کامونکی میں مذہبی تنظیم اور تاجروں کی طرف سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئی جس میں سینکڑوں عاشقان رسول نے شرکت کی،تفصیلات کے مطابق بھارت میں بی جے پی ترجمان کی طرف سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف مرکزی جماعت اہل سنت اور موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن کے تاجروں کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی مذہبی تنظیم کی ریلی قاری گلزار حسین چشتی،سرکل امن کمیٹی کے صاحبزادہ عثمان علی جلالی اور دیگر کی قیادت میں جامع مسجد غلہ منڈی چوک سے شروع ہو کر میں بازار سے ہوتی ہوئی جبکہ تاجروں کی ریلی موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد محمود سرگودھیا،جنرل سیکرٹری چوہدری اظہر،سینئر نائب صدر حیدر شاہ۔محمد کاشف اور دیگر کی قیادت میں مارکیٹ سے شروع ہو کر سٹی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں سینکڑوں عاشقان رسول نے شرکت کی اس موقع پر بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی گئی ریلی کے شرکاء صاحبزادہ عثمان علی جلالی،قاری گلزار حسین چشتی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی دہشت گردی انتہا کو پہنچ چکی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام امت مسلمہ بھارت کے خلاف ایک جان ہو جائے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام اسلامی ممالک بھارتی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ بھارتی سفیر کو ملک بدر کیاجائے۔محمد کاشف نیوز ون وسیب ٹی وی چینل کامونکی۔۔۔۔03007000424