Mobile Phones Sales Store "MPS"

Mobile Phones Sales Store "MPS" By shop

28/07/2023

سلام از شہزادہ علی اصغر علیہ الصلاۃ والسلام...
ننھی سی جان پر لاکھوں سلام ہوں
اس اعلی اُڑان پر لاکھوں سلام ہوں

یوں نوش کیا تھا جام.. کربل اداس ہے
اُس طفل مہربان پر لاکھوں سلام ہوں

کرب و بلاء کا منظر پل میں بدل دیا
اُس عمدہ کاروان پر لاکھوں سلام ہوں

تمام جنگ دیکھی اپنی نوری نگاہ سے
اُس اعلی میزبان پر لاکھوں سلام ہوں

تیر کھایا حلق میں اور لے بھری اُڑان
پھر عمدہ اُڑان پر لاکھوں سلام ہوں

ارقم مزید نوکری کیا پیش کرے اب
جانِ رسولِ جان پر لاکھوں سلام ہوں

محترم ارقم

27/07/2023

وقار خون شہیدان کربلا کی قسم
یزید مورچہ جیتا ہے جنگ ہارا ہے

مولانا محمد علی جوہر ❤️

27/07/2023

جس نے آج درود پاک نہیں پڑھا پڑھ لیں
اللہ پاک حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلّم پر درود پاک پڑھنے والے کے دس گناہ معاف فرماتے ہیں دس درجات بلند فرماتے ہیں اور اس پر رحمتوں کا نزول فرماتے ہیں

26/07/2023

سب کی اولاد کو مِلتی نہیں حیدر کی وِلا

یہ کسی ماں کی تہجُّد کا صلہ ہوتا ہے

ن م

26/07/2023

اسے بھی پیاسا سمجھتے ہو حد نہیں ویسے

جو خالی آنکھ میں دریا اتار دیتا ہے 😭😭

زہرا شاہ

26/07/2023

🌹،،علامہ اقبال اور غمِ🌹
🌹امام حسین علیہ السّلام ،،🌹

واسطہ دوں گا اگر لختِ دلِ زہرأ کا میں
غم میں کیوں چھوڑ دیں گے شافعۂ محشر مجھے

ہوں مریدِ خاندانِ خِفتہ خاکِ نجف
موجِ دریا آپ لے جائے گی ساحل پر مجھے

رونے والا ہوں شہیدِ کربلا کے غم مِیں میَں
کیا دُرِ مقصد نہ دیں گے ساقیٔ کوثر مجھے

دل میں ھے مجھ بے عمل کے عشقِ اہلِ بیت
ڈھونڈتا پھرتا ہے ظلِ دامنِ حیدر مجھے

حوالہ نظم۔ ،،برگِ گُل،،
مجموعہ کلام۔ ،،بانگِ درا،،

24/07/2023

آ تجھے دکھاؤں مجاز اور حقیقت کا فرق
وہ سرِ حسین بتا رہا ہے طریقت کا فرق

محترم ارقم

24/07/2023

لے جائیں گے جنت میں منیرؔ اس کو پیمبرؐ
جو عاشقِ صادق ہے حسینؑ اور حسن ؑکا

(منیر شکوہ آبادی)

23/07/2023

خراب ٹھیک یہاں پر ، غلط ضروری ہے
یہاں کے زندوں سے اب تعزیت ضروری ہے

یہ کربلا ہے یہاں سچ شہید ہوتا ہے
جو زندہ رہنا ہے تو مصلحت ضروری ہے

یہاں زباں نہیں لکھے پہ اعتباری ہے
سو ہر کسی کے لیے کوٸی خط ضروری ہے

یہاں رواج ہےکرنا پڑے گا شر کو سلام
سو حاسدین سے بھی معذرت ضروری ہے

یہ آسمان سبھی کا ہے سو کسی کا نہیں
تو اس کے ہوتے ہوے بھی یہ چھت ضروری ہے

مرے لکھے سے ستارے کا مرتبہ ملے گا
ہر ایک تِل پہ مرا دستخط ضروری ہے

احمد عطاءاللہ

23/07/2023

ہائےےے ہاءےےے😭

خدا کا شکر ہے ہم ہندوؤں میں
کوئی شبیرؑ کا قاتل نہیں ہے !

ماتھر لکھنوی

Address

Chiniot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mobile Phones Sales Store "MPS" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share