02/06/2016
Allah k Naam ko mahfooz karny ka ajar
شرابی ولی بن گیا
حضرتِ سیِّدُنابِشرحافی علیہ رحمۃاللہِالکافی توبہ سے قَبل بَہُت بڑے شرابی تھے ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ایک مرتبہ شراب کے نشے میں دُھت کہیں جارہے تھے کہ راستے میں ایک کاغذ پر نظر پڑی جس پر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لکھا ہوا تھا ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے تعظیماً اُٹھا لیااورعِطْرخریدکر مُعَطَّرکیاپھراُسے ایک بُلندجگہ پراَدَب کے ساتھ رکھ دیا ۔ اُسی رات ایک بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے خواب میں سُناکہ کوئی کہہ رہاہے ، '' جاؤ ! بِشرسے کہہ دوکہ تم نے میرے نام کو مُعَطَّر کیا، اُس کی تَعظِیم کی اوراسے بُلندجگہ رکھا ہم بھی تمہیں پاک کریں گے۔''اُن بُزُرگ نے دِل میں سَوچا کہ بِشر تو شرابی ہے۔ شایَد مجھے خواب میں غَلَط فہمی ہوئی ہے ۔ چُنانچِہ اُنہوں نے وُضُوکیا،نَفْل پڑھے اور پھر سو رہے ۔دُوسری اورتیسر ی بار بھی یِہی خواب دیکھااوریہ بھی سُناکہ'' ہمارایہ پَیغَام بِشر ہی کی طرف ہے، جاؤ! اُنہیں ہمارا پَیغَام پہنچادو!''چُنانچِہ وہ بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہحضرتِ بِشر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی تلاش میں نکل پڑے۔ ان کوپتاچلاکہ وہ شراب کی مَحفِل میں ہیں تو وہاں پہنچے اور بِشرکوآواز دی ۔ لوگوں نے بتایاکہ وہ تو نَشے میں بدمست ہیں ! اُنہوں نے کہا، اُنہیں جاکرکِسی طرح بتا دو کہ ایک آدمی آپ کے نام کوئی پَیغام لایا ہے اوروہ باہَر کھڑا ہے۔کسی نے جا کر اندر خبر دی۔ حضرت سیِّدُنا بِشرحافی علیہ رحمۃاللہِالکافی نے فرمایا،اُس سے پو چھوکہ وہ کِس کاپیغام لایاہے؟ دَریافْتْ کرنے پروہ بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرمانے لگے،اﷲعَزَّوَجَلَّ کاپیغام لایاہوں۔جب آ پ ر حمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کویہ بات بتائی گئی توجُھوم اُٹھے اورفَوراً ننگے پاؤں باہَر تشریف لے آئے پَیغَامِ حق سُن کرسچّے دِل سے تَوبہ کی اوراُس بُلَندمَقام پرجاپہنچے کہ مُشاہَدَہ حق کے غَلَبہ کی شِدَّت سے ننگے پاؤں رہنے لگے۔اِسی لئے آپ رحمۃاﷲتعالیٰ علیہ حافی(یعنی ننگے پاؤں والا )کے لقب سے مشہور ہوگئے۔ (تذکرۃُ الاولیاءص۶۸) اﷲ عَزَّوّجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔