Kashif Mobile Zone

Kashif Mobile Zone JOin My PAge

20/11/2024
30/04/2024

بہترین عکاسی 😂

جاز کمپنی کی وارداتسادہ لوح لوگ لُٹ رہے ہیںاکثر لوگوں کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ انہوں نے اڈوانس لیا اکثر لوگ ریٹیلر سے لڑ ر...
19/11/2023

جاز کمپنی کی واردات
سادہ لوح لوگ لُٹ رہے ہیں
اکثر لوگوں کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ انہوں نے اڈوانس لیا
اکثر لوگ ریٹیلر سے لڑ رہے ہوتے ہیں کہ ہم نے بیلنس کروایا اور اکاؤنٹ پھر بھی خالی حالانکہ کپمنی اڈوانس اور اس پہ سود کی مد میں کسٹمر کا سارا بیلنس ہڑپ کر چکی ہوتی
پھر قہر خدا کا
180 روپے اڈوانس پہ 100روپے سود
کوئی پوچھنے والا نہیں
کلمے کے نام پہ بننے والے ملک میں شائد ہی کوئی بچا ہو سود جیسی لعنت سے

یہ ہیں عمران چوہدری اور ان کی بیوی بیتھنی یہ دونوں ایپل کے سابقہ ملازم ہیں عمران چوہدری ایپل کا ڈیزائنر تھا اس نے 20 سال...
11/11/2023

یہ ہیں عمران چوہدری اور ان کی بیوی بیتھنی
یہ دونوں ایپل کے سابقہ ملازم ہیں عمران چوہدری ایپل کا ڈیزائنر تھا اس نے 20 سال ایپل میں کام کیا بہت سے آئی پیڈ، آئی فونز اور اسیسریز کو ڈیزائن کیا آئی فون کا انٹرفیس بھی عمران چوہدری نے ڈیزائن کیا اور بیتھنی ایپل کی سافٹ وئیر ڈائریکٹر تھی آئی او ایس کے تمام پراجیکٹس کی ذمہ داری بیتھنی کی تھی

ان دونوں نے پانچ سال پہلے اپنی کمپنی ہیومین بنائی

کل انہوں نے اپنی پہلی پراڈکٹ لانچ کی ہے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں دھماکہ کر دیا ہے ان کی پراڈکٹ کو موبائل فون کا متبادل کہا گیا ہے
ہیومین نے ایک وئیرایبل اے آئی اسسٹنٹ بنایا ہے یہ آپ کے اسمارٹ فونز والے سارے کام کرے گا اس کا نام "ہیومین اے آئی پن" ہے
اس میں کیمرہ اور مائیک ہے اور پروجیکٹر ہے
آپ اسے بول کر کمانڈ دیں گے آپ اس سے کال کر سکتے ہیں ، میسیج کر سکتے ہیں یہ آپ کی کال کو لائیو ٹرانسلیٹ بھی کر سکتا ہے اس کا لیزر پروجیکٹر آپ کے ہاتھ پہ آپ کو ڈسپلے دے گا
آپ اس سے ٹائم دیکھ سکتے ہیں اگر آپ مصروف ہیں تو یہ آپ کی کالز اور میلز کا رپلائی بھی دے گا

یہ آپ کی صحت اور کھانے پینے کا خیال بھی رکھے گا آپ نے جو چیز کھانی ہے آپ وہ اس کے سامنے کریں گے تو یہ آپ کو بتائے گا کہ آپ کہ صحت کے لیے یہ ٹھیک ہے یا نہیں

عمران چوہدری کی کمپنی ہیومین میں چند ملٹی نیشنل کمپنیز نے 200 ملین ڈالرز کی انویسمنٹ کی ہوئی ہے جن میں مائیکرو سافٹ اور ایل جی موبائلز بھی شامل ہیں
ہیومین کی اس ڈیوائس میں کوالکم کی چپ لگی ہوئی ہے اور ہیومین کے انویسٹرز میں کوالکم بھی شامل ہے
اس ڈیوائس کو لانچ کرنے کے بعد ہیومین کو ایپل اور آئی فون کا قاتل کہا جا رہا ہے

ہیومین نے اس کی قیمت 700 ڈالر رکھی ہے اور 16 نومبر سے آرڈر لینا شروع کریں گے…!

29/09/2023

جاز کی گھٹیا ترین سروس نے آجکل عوام کو کھجل کیا ہوا
جب دل چاہتا ٹاور بند کر دیتے
میرے ذاتی تجزیے کے مطابق ان لوٹ مار کمپنیوں نے اک دوسرے سے معاہدے کیے ہوئے ہیں
پہچھلے 6 مہینے زونگ اور ٹیلنار کی سروس کو جزوی طور پر بند رکھ کے عوام کو جاز کے پیچھے لگایا گیا
جاز سم کی خوب سیل ہوئی
اب پچھلے 15 دن سے سیم پراسیس سے گزارا جا رہا
اب جاز کی سروس گھنٹوں بند رہتی ہے
اور زونگ سم سیل وین روزانہ آتی ہے
اس طرح ان کمیونیکیشن کمپنیوں نے عوام کو بیوقوف بنایا ہوا
ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں
انکے لیے کوئی قانون نہیں
آئے روز پیکجز ریٹ میں اضافے نے عوام الناس کے ناک میں دم کیا ہوا
کوئی تو نوٹس لے
از قلم. محمد کاشف بابر

25/08/2023

سٹیٹ بنک کی جانب سےعوام کےلیے آگاہی پیغام

Address

Yateemwala
Bahawalnagar

Telephone

+923008321100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashif Mobile Zone posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kashif Mobile Zone:

Share