MMAM AZIZ Official

MMAM AZIZ Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MMAM AZIZ Official, Mondal Ganthi Gazi Para, KOLKATA.

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ہمارے ایم ایم اے ایم عزیز آفیشیل پیج پر آپ کا خیر مقدم ہے
Mohammad Manzoor Alam Misbahi
Kaikhali Kolkata West Bengal India
700052
Mobile no 8777730210
WhatsApp 8622887787

ایک دفعہ میں اپنے استاد صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا،میں نے سوال کیا:حضرت قران کہتا ہے:”بے شک نماز بْرے اور بے حیائی کے کام...
07/08/2025

ایک دفعہ میں اپنے استاد صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا،میں نے سوال کیا:حضرت قران کہتا ہے:”بے شک نماز بْرے اور بے حیائی کے کاموں سے روکتی ہے۔(سورہ عنکبوت آیت 45)
لیکن آج ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سے لوگ نماز بھی پڑھتے ہیں اور سود بھی کھاتے ہیں،جھوٹ بھی بولتے ہیں، بے حیائی کے کام بھی کرتے ہیں۔ہم خود بھی نماز پڑھنے کے باوجود گناہوں سے مکمل طور پر کنارہ کش نہیں ہو پاتے۔تو اِس آیت کا کیا مطلب ہوا؟
فرمانے لگے:
بیٹا۔قران کی آیت پر نہیں اپنی نمازوں پر شک کرو۔ کہ ان نمازوں میں ایسی کون سی کمی ہےجو تمہیں گناہوں سے نہیں روک پا رہیں۔ صحابہ اکرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نےکبھی یہ سوال نہیں کیا،کیونکہ انکی نمازیں واقعی نمازیں تھیں۔اب بھلا سوچو اگر ایک شخص کو دن میں پانچ بار عدالت میں جج کا سامنا کرنا ہو تو کیا وہ جرم کرنے کا سوچے گا بھی؟جرم تو وہ کرتا ہے جو سمجھتا ہے کہ عدالت سے بچ جائیگا۔یہ جواب سن کر مجھے وہ حدیث یاد آگئی کہ بہت سے نمازیوں کی نمازیں انکے منہ پر مار دی جائینگی۔

یا اللہ ہمیں اصلی اور سچی نمازیں پڑھنے اور اس پر پابند ہونے اور رہنے کی توفیق عطا فرما دے۔

اگر آپ اسلامی واقعات اور دل کو چُھو لینے والی کہانیاں پڑھنے کے شوقین ہیں تو میری پروفائل وزٹ کریں. Follow کا بٹن پریس کریں اور see first کریں.آپ کو میری پوسٹس ملتی رہیں گی.

.*فرائض کی ادئیگی*ایک مستری کی کام سے بیزاری اور اکتاہٹ اپنی انتہاء پر تھی. اس سے پہلے کہ کوئی بدمزگی پیدا ہوتی، اس نے ٹ...
07/08/2025

.
*فرائض کی ادئیگی*
ایک مستری کی کام سے بیزاری اور اکتاہٹ اپنی انتہاء پر تھی. اس سے پہلے کہ کوئی بدمزگی پیدا ہوتی، اس نے ٹھیکیدار کو جا کر اپنا استعفیٰ پیش کردیا.
ٹھیکیدار ایک رحم دل اور شفیق انسان تھا. اس کے پاس ایک سے بڑھ کر ایک کاریگر تھا مگر اس مستری کی کچھ انوکھی ہی بات تھی. جہاں تک معاوضے اور دستور کے مطابق بودو باش کی سہولیات تھیں، ٹھیکیدار نے اسے ویسے ھی خوب نوازا ہوا تھا. اس مستری کی کام سے لگن اور محنت بھی قابل رشک تھی مگر ایک دن یہ بھی داغ مفارقت دے جائے گا، اس کے بارے میں کسی نے نہیں سوچا تھا.
ٹھیکیدار نے استعفیٰ لیتے ہوئے مستری سے کہا. "جاتے جاتے ایک آخری مکان اپنے ہاتھ سے بنا کر دیتے جاؤ تو میں یہ استعفیٰ قبول کر لیتا ہوں" بادل ناخواستہ مستری کو کہنا ماننا پڑا.
مکان کی بے تکی بناوٹ، اکھڑے پلستر، کٹے پھٹے رنگ و روغن اور دروازے کھڑکیوں کے شکستہ کیل پرزوں کے ایک ایک زاویئے سے مستری کی اکتاہٹ دکھائی دیتی تھی. صاف لگتا تھا کہ اس نے یہ کام فرض سمجھ کر نہیں، جان چھڑانے کیلئے وبال سمجھ کر کیا هے.
مکان کیا تھا کہ گویا چند برساتوں کی مار اب گرا کہ تب گرا. ٹھیکیدار کو مکان کی چابیاں دیتے ہوئےجیسے ہی مستری نے اپنے استعفٰی کا مطالبہ دہرایا، ٹھیکیدار نے شفقت کے ساتھ چابیاں واپس مستری کو دیتے ہوئے کہا "میں تیرا استعفیٰ قبول کرتا ہوں اور یہ والا آخری مکان تیرے لئے میری طرف سے انعام هے!"
اب مستری دم بخود حالت ایسی کہ جیسے بدن میں جان ہی نہیں. یا اللہ! یہ کیا ہو گیا؟ میں نے کیوں اپنے کیے کرائے پر پانی پھیر دیا. اگریہی مکان میرا مسکن بننا تھا تو میں نے اسے اچھا کیوں نہیں بنایا. لوگوں کی زندگیوں میں رنگ بھرتا رہا اورخود اپنے لیے یہ بدرنگی کر ڈالی، کاش ! کاش ! کاش ! مگر صرف حسرتیں تھیں !!!
کچھ ایسی ہی مثال ہماری زندگی میں کیے گئے اعمال اور خاص طور پر نماز کی ہوتی هے جس سے اللہ رب العزت تو بے نیاز هے مگر ہم ان سب کو اچھا کرنے کے محتاج ہیں. انہی پر ہی ہماری عاقبت اور آخرت کا دارومدار ہوتا هے مگر ہم ہیں کہ جان چھڑاتے ہیں. لاکھ سمجھایا جاتا هے کہ اچھے طریقہ سے اپنا فرض ادا کرو، اچھے طریقہ سے پیش کرو، سمجھ ہی نہیں آ رہی.
کاش اس وقت سے پہلے سمجھ آ جائے جب صرف ندامت، شرمندگی اور پچھتاوا ہوگا..!!
Please join my WhatsApp group
,,Deen o Duniya ''
https://chat.whatsapp.com/EPVR1cF35w650ffmICzeOg?mode=ac_t
Copy paste by Mohammad Manzoor Alam Misbahi Pesh Imam Mondal Ganthi Jam e Masjid Kolkata

WhatsApp Group Invite

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ہماری انگلیوں پر جو باریک باریک لکیریں ہوتی ہیں، وہ ہر انسان میں الگ الگ کیوں ہوتی ہیں؟جب ب...
06/08/2025

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ہماری انگلیوں پر جو باریک باریک لکیریں ہوتی ہیں، وہ ہر انسان میں الگ الگ کیوں ہوتی ہیں؟

جب بچہ ماں کے پیٹ میں چار ماہ کا ہوتا ہے، تو اس کی انگلیوں پر یہ خاص نشان بننا شروع ہو جاتے ہیں۔ یہ صرف ظاہری نشان نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی تخلیق کا ایک ایسا معجزہ ہیں جو آج کی جدید سائنس کو بھی حیران کر دیتے ہیں۔ ان فنگر پرنٹس کی ترتیب ڈی۔این۔اے (DNA) کے حکم سے بنتی ہے، مگر تعجب کی بات یہ ہے کہ یہ کبھی بھی کسی دوسرے انسان سے نہیں ملتیں۔ نہ ماں سے، نہ باپ سے، نہ کسی رشتہ دار سے، نہ دنیا کے کسی دوسرے انسان سے۔

یہ بات آج کا انسان جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سمجھنے لگا ہے، مگر قرآن کریم نے چودہ سو سال پہلے اس انفرادیت کی طرف اشارہ فرمایا تھا:

> ﴿بَلَىٰ قَادِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّيَ بَنَانَهُ﴾

"کیوں نہیں! ہم تو اس کی انگلیوں کے سرے (finger tips) تک درست بنانے پر قادر ہیں۔"
ـــ (سورۃ القیامۃ، آیت ۴)

یہ آیت اس وقت نازل ہوئی جب انسان کو فنگر پرنٹس کا علم بھی نہ تھا، لیکن ربّ کریم نے صاف فرما دیا کہ ہم انسان کو دوبارہ اُسی انگلی کے سرے تک پیدا کریں گے جیسا وہ پہلے تھا۔

سوچیے! یہ کیسے ممکن ہے کہ اربوں انسانوں میں سے ہر ایک کے فنگر پرنٹس الگ ہوں؟
یقیناً، یہ اس اللہ کی نشانی ہے جو علیم و حکیم ہے، جو ہر ایک کی تخلیق میں انفرادیت رکھتا ہے۔
وہ سوال کرتا ہے:

> "کیا ہے کوئی جو میرے جیسا تخلیق کر سکے؟
کوئی ہے جو میرے جیسا نقش اُبھار سکے؟
کوئی ہے جو میرے جیسا مصور ہو؟"

اور یہ بھی حقیقت ہے کہ انسان اگر مر جائے، جل جائے یا اس کے فنگر پرنٹس کسی بھی وجہ سے مٹ جائیں، تو کچھ وقت بعد وہی نشان دوبارہ بن جاتے ہیں — بالکل ویسے ہی جیسے پہلے تھے، بغیر کسی تبدیلی کے!
یہ بات سائنسی طور پر بھی ثابت ہو چکی ہے۔

قرآن کریم نے بار بار اس بات کو واضح کیا ہے کہ مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ انسان کو دوبارہ پیدا کرے گا۔ یہ دوبارہ پیدا کرنا اُس کے لیے کچھ مشکل نہیں۔

> قَالَ مَن يُحْيِ ٱلْعِظَـٰمَ وَهِىَ رَمِيمٌ، قُلْ يُحْيِيهَا ٱلَّذِىٓ أَنشَأَهَآ أَوَّلَ مَرَّةٍ ۖ وَهُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِيمٌ

"کہتا ہے: بھلا ان ہڈیوں کو کون زندہ کرے گا جبکہ یہ بوسیدہ ہو چکی ہوں؟
کہو: وہی زندہ کرے گا جس نے پہلی بار انہیں پیدا کیا، اور وہ ہر قسم کی تخلیق کو جانتا ہے۔"
ـــ (سورۃ یٰس، آیت ۷۸-۷۹)

اور یہی بات اللہ تعالیٰ نے ایک اور مقام پر یوں بیان فرمائی:

> "كَمَا بَدَأَكُمْ تَعُودُونَ"

"جس طرح تمہیں پہلی بار پیدا کیا، اُسی طرح تم دوبارہ لوٹائے جاؤ گے۔"
ـــ (سورۃ الأعراف، آیت ۲۹)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

> "انسان کے جسم میں ایک ہڈی ہے جو نہ گلتی ہے، نہ فنا ہوتی ہے، اور قیامت کے دن اسی سے دوبارہ انسان کی تخلیق ہوگی، وہ ہڈی 'عَجْبُ الذَّنَب' (ریڑھ کی ہڈی کا آخری حصہ) ہے۔"
ـــ (صحیح بخاری، حدیث: 4935)
ـــ (صحیح مسلم، حدیث: 2955)

تو سوچنے کی بات ہے…
جب اللہ نے ہمیں پہلی بار پیدا کیا، تو دوبارہ پیدا کرنا اُس کے لیے کیوں کر مشکل ہو سکتا ہے؟
جب اُس نے ہمیں ہر انسان سے مختلف نشان کے ساتھ پیدا کیا، تو کیا وہ اس نشان کو دوبارہ بنانے پر قادر نہیں؟
یقیناً ہے!

اللہ تعالیٰ کی قدرت ہمیں یہ پیغام دیتی ہے:

> "کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے..."
"وہی خدا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے!"



https://chat.whatsapp.com/EPVR1cF35w650ffmICzeOg?mode=ac_t

https://chat.whatsapp.com/EPVR1cF35w650ffmICzeOg?mode=ac_t

WhatsApp Group Invite

❤نصیحت اموز واقعہایک بار  بھارتی چیف الیکشن کمشنر شری ٹی این سیشان، اتر پردیش کے دورے پر روانہ ہوئے تو ان کے ہمراہ ان کی...
02/08/2025

❤نصیحت اموز واقعہ

ایک بار بھارتی چیف الیکشن کمشنر شری ٹی این سیشان، اتر پردیش کے دورے پر روانہ ہوئے تو ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی تھیں۔
راستے میں، وہ ایک باغ کے قریب رکے۔ باغ کے درختوں پر پرندوں کے بیشمار گھونسلے تھے۔ ان کی اہلیہ نے خواہش ظاہر کی کہ باغ کے کسی درخت سے کوئی گھونسلا لیتے چلیں، تا کہ میں انہیں اپنے گھر میں سجاؤں.

سیشان جی نے اپنے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں سے کوئی گھونسلہ اٹھا کر لانے کو کہا۔
پولیس والوں نے ایک لڑکے سے جو قریب ہی گائیں چرا رہا تھا، دس روپے دیتے ہوئے کوئی ایک گھونسلہ درخت پر سے اتار کر لانے کو کہا، لیکن وہ لڑکا گھونسلہ لانے کے لئے تیار نہیں ہوا۔

ٹی این سیشان نے پولیس والوں سے اس لڑکے کو دس کے بجائے پچاس روپے دینے کو کہا، اس پر بھی وہ لڑکا تیار نہیں ہوا۔
سیشان نے لڑکے کو اپنے پاس بلایا اور اسے کہا: کہ
*وہ گھونسلا اتارنے سے کیوں انکار کر رہا ہے کیا اسے زیادہ پیسے چاہییں*
لڑکے نے مودب طریقے سے کہا
*"جناب! گھونسلے میں پرندوں کے بچے ہیں، اور ان کے والدین دانا دنکا چگنے گئے ہوئے ہیں جب پرندے شام کو کھانا لیکر لوٹیں گے تو، انھیں اپنے بچوں کو نہ دیکھ کر بہت دکھ ہو گا.*
*اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ مجھے اس کام کے لیے کتنا معاوضہ دیتے ہیں. میں پرندوں کے کسی گھونسلے کو اتار کر نہیں لا سکتا اور پرندوں کے ان بچوں کو بے گھر نہیں کر سکتا۔"*

اس واقعے کا ٹی این سیشان کو زندگی بھر افسوس رہا کہ ایک چرواہا بچہ ایسی سوچ کا حامل بھی ہو سکتا ہے اور اپنے اندر اتنی حساسیت رکھتا ہے جبکہ میں اتنا تعلیم یافتہ اور انڈین سول سروس کا کوالیفائیڈ ہونے کے بعد بھی اس بچے جیسی سوچ اور احساس اپنے اندر پیدا نہیں کرسکا.

وہ ساری زندگی ہمیشہ ہی رنجیدہ رہے کہ ان میں وہ حساس فطرت کیوں پیدا نہیں ہوئی؟ جو اس دیہاتی بچے میں تھی، *اعلیٰ تعلیم کس نے حاصل کی؟ میں نے یا اس بچے نے؟*

انہیں شدت سے اس بات کا احساس رہا کہ *اس چھوٹے لڑکے کے سامنے ان کا مؤقف اور آئی اے ایس ہونا بالکل ھیچ نکلا۔*
*تعلیم ، سماجی مقام، کار، بنگلے اور معاشرتی حیثیت، اعلی افسری اور ٹھاٹ باٹھ انسانیت کا معیار نہیں ہے۔*
محض بہت سی معلومات جمع کرنے کو علم نہیں کہا جا سکتا! *زندگی تبھی خوشگوار ہے جب آپ کی تعلیم انسانیت کے تئیں حکمت، شفقت، خدمت اور ذہانت کا پتہ دیتی ہو !!*

28/04/2025

Waqf Ke Qaiaday | The Rules Of Stopping In Quran | Learn How To Stop In The Qur'an|Quran Kaise PadheTopic Covered This VideoHam ne is video me bataya hai ki ...

05/09/2024
04/09/2024

Udhaar Mahengi Aur Naqd Sasti bechna haram hai ya halal? ゚viralシ ゚ Qari Abu Rayhan Saqib Iqbal M***i Qasim Attari Muhammad Raza SaQib Mustafai M***i Muhammad Hassan Attari M***i Salman Azhari

01/09/2024

Huroof e Moshaddad Tashdeed Wale Huroof Par Waqf Karne Ka Sahi Tareeqa
Bahot Kam Log Hain Jo In Huroof Par Sahi Waqf Karte Hain Ak bar Zarur dekhiye ゚viralシ ゚ ゚ Qari Abu Rayhan Saqib Iqbal M***i Qasim Attari Muhammad Raza SaQib Mustafai M***i Muhammad Hassan Attari M***i Salman Azhari

31/08/2024
31/08/2024

Urse Aala Hazrat at Mondal Ganthi Jam e Masjid 2024
Hafiz o Qari Moulana Mohammad Manzoor Alam Misbahi
Pesh Imam Mondal Ganthi Jam e Masjid ゚viralシ ゚ Saqib Iqbal

30/08/2024

Assalamualaikum wa rahmatullahi wa barakatuh
MMAM AZIZ OFFICIAL
Page Aapka Welcome
Khair Maqdam Hai

Address

Mondal Ganthi Gazi Para
Kolkata
700052

Telephone

+18777730210

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MMAM AZIZ Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MMAM AZIZ Official:

Share