26/05/2024
iKOS
ڈیوائس آنے کے بعد پی ٹی اے والے ویلے ہو گئے تھے. کیونکہ جب تک موبائل کو Patch کرنے کا کام چل رہا تھا تب بھی لوگ ٹیکس ادا کر رہے تھے ( بے شک کم کر رہے تھے ).
لیکن جب سے یہ ڈیوائس مارکیٹ میں آئی ہے تب سے پی ٹی اے کی روزی روٹی بند ہو گئی ہے.
تب انہوں نے سوچا کیوں نہ پرانے موبائلز کو بند کر کے دوبارہ ٹیکس لئے جائیں.
پھر ان کے انجنیئرز نے دماغ لگایا کہ آئی فون کے بڑے ماڈل بند کر دیئے جائیں کیونکہ ایک تو اس کی IMEI تبدیل نہیں ہو سکتی. دوسرا ان کے پاس اتنے پیسے لازمی ہوتے ہیں کہ وہ دوبارہ ٹیکس ادا کر سکیں.
پھر انہوں نے آئی فون کی 14 اور 15 سیریز کو بند کر دیا تاکہ موٹی رقم پھر سے کمائی جا سکے. اس لئے PTA نے آٹھ آٹھ ماہ پہلے کے موبائل بند کر دیئے. پرانے موبائل اس لئے بند کئے گئے تاکہ کسی کے پاس ریکارڈ نہ ہو اور ہم دکاندار اور کسٹمر کو آپس میں لڑوا کر پیسہ کما سکیں.
اب اگر کوئی کال کرے PTA کو تو سیدھا کہتے ہیں کہ اس پر کوئی ٹیکس ادا نہیں ہے.
اگر مان لیا اس پر کوئی ٹیکس ادا نہیں تھا
1: موبائل آٹھ ماہ تک DIRBS سسٹم میں بنا PSID کے کیسے رہا؟
2: اگر PSID تھی تو اب وہ آپ کے سسٹم میں موجود کیوں نہیں ہے؟
3: اگر PSID تھی تو وہ بنا کسی پیمنٹ کو لنک کئے موبائل اپروو کیسے ہو گئے؟
4: اگر PSID تھی تو وہ اب آپ کلائنٹ کو کیوں نہیں دے رہے؟
5: اگر PSID اور پیمنٹ نہیں کی گئی تھی تو سسٹم اس کو کس بنیاد پر اپروو شو کرتا رہا تھا؟
6: اگر آپ کے سسٹم کا فالٹ تھا تو اس کا نقصان کسٹمر کیوں برداشت کرے؟
7: اگر پیمنٹ کا ریکارڈ FBR کے پاس تھا اور انہوں نے غبن کیا ہے تو وصولی کسٹمر کیوں دے؟
8: اگر آپ بنا کسی پیمنٹ کے موبائل پہلے اپروو کر سکتے تھے تو اب کیوں نہیں کر سکتے ؟
9: اگر مان لیا کہ آپ کے سسٹم کی غلطی ہے اور آپ نے اس کو فکس کر لیا ہے اور آپ کے ایک کلک سے کسٹمر کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے تو آپ کسٹمرز کا مسئلہ کیوں حل نہیں کر سکتے؟
10: ہمارے پاس اس وقت بھی یہ ثبوت موجود ہیں کہ PTA کے ڈائریکٹر نے اپنے جاننے والوں کا مسئلہ صرف ایک درخواست پر بغیر کسی پیمنٹ کے حل کر دیا ہے تو باقی لوگوں سے پیسے کی ڈیمانڈ کیوں؟
اگر اب بھی عام لوگوں کا مسئلہ اس طرح حل نہیں کیا جائے گا تو ہم کورٹ میں اس بات کو ثابت کریں گے کہ PTA کے ڈائریکٹر نے اپنے جاننے والوں کا مسئلہ بنا پیمنٹ کے ان کے موبائل کو دوبارہ ایکٹوکر دیا اور ہمارے پاس ان IMEIs کا ریکارڈ موجود ہے.
اس لئے ہماری PTA کے ڈائریکٹر سے درخواست ہے کہ باقی لوگوں کا مسئلہ بھی اسی طرح حل کر دیا جائے.
آپ سب سے درخواست ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں.
ہر واٹس ایپ گروپ اور سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کو شیئر کریں اور ساتھ میں PTA کو آفیشل پیج کو ٹیگ کر دیں
اور ٹویٹر پر اس مسئلے کو اجاگر کریں اس ہیش ٹیگ کے ساتھ