20/01/2026
وزارت توانائی کی ہدایت پر لیسکو میں سولر گرین میٹر پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اس حوالے سے لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ لیسکو کے ہزاروں صارفین سولر گرین میٹرز سے محروم رہیں گے، نیپرا نے میٹر لگانے کی ہدایت کی تھی لیکن وزارت توانائی نے پابندی لگا دی۔
انہوں نے کہا کہ ہم وزارت توانائی کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں، سولر گرین میٹر لگانے پر پابندی ایک سے دو ماہ تک برقرار رہ سکتی ہے۔